مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلین سید محمد الموسوی صاحب (لندن) کی قیادت میں بتاریخ ۶،۷ اور ۸ جنوری ۲۰۲۳ ایک بین الاقوامی علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ابنائے جامعۃ الامام امیرالمؤمنین (نجفی ہاؤس) نے شرکت کی۔
ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے علماء کو مخلتف مندوبین نے خطاب کیا، سید موسوی نے اخلاق کے ساتھ نشر تعلیم اہلبیت (ص) کی تلقین کی، مولانا سید احمد علی عابدی نے علماء کے ذریعہ عالم تشیع پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دینے کیلئے لائحۂ عمل تیار کرنے پہ زور دیا۔
آسٹریلیا سے حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالقاسم رضوی،قم المقدس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مسعود اختر صاحب ایران سے حوزہ نیوز کے منتظم حجت الاسلام والمسلمین سید محمود حسن رضوی،کویت سے محترم جناب انوار صاحب اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تقریبا ۲۰۰ علماء کرام کی شرکت نے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا۔
آپ کا تبصرہ